• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں کرکٹ سیکھنے والے افغانستان کا پہلا ٹیسٹ بھارت سے ہوگا

کابل /دہلی ( جنگ نیوز) افغانستان اپنا پہلا افتتاحی ٹیسٹ میچ بھارت کیخلاف کھیلا گا ۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کی اسپیشل گورننگ باڈی کے پیر کو ہونیوالے اجلاس میں اس بات کا اعلان کیا گیا ۔میچ کے مقام اور دن کا تعین بھارتی کر کٹ بورڈ اور افغان کرکٹ بورڈ کے مشترکہ اجلاس کے بعد کیا جائے گا ۔ خیال رہے کہ افغان نوجوانوں میں پاکستان میں مہاجر کیمپس میں رہ کر کرکٹ کھیلنا سیکھا تھا۔بھارتی کرکٹ بورڈ کے قائم مقام سیکریٹری امیتابھ چوہدری کا کہنا تھا کہ افغانستان نے اپنا پہلا ٹیسٹ میچ 2019 میں آسٹریلیا کیخلاف کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا مگر پھر بھارت اور افغانستان کےتاریخی تعلقات کے سبب ہم نے میزبانی کا فیصلہ کیا ۔ افغان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین عاطف مشال اور سی ای او شفیق اللہ ستانک زئی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو راہول جوہری سے ملاقات میں بھارت کیخلاف کھیلنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ دریں اثنا بھارت 2019-23تک 81 ہوم میچز کھیلے گا ۔ واضح رہے کہ بھارت 2019-23 تک 306 دن میچز کھیلے گا۔ جبکہ 2015-19 کے پریڈ میں بھارت نے 390 دن میں میچز کھیلے ہیں ۔
تازہ ترین