• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائداعظم ٹرافی سپرایٹ،حبیب بینک اورسوئی سدرن گیس فتحیاب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قائد اعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ سپر ایٹ مرحلے کے دوسرے میچ میں حبیب بینک نےلاہور بلیوز کو سات وکٹ سے شکست دے دی۔ سوئی سدرن گیس نے کے آر ایل کے خلاف چھ وکٹ سے کامیابی حاصل کی۔ پیر کو اسٹیٹ بینک گرائونڈ کراچی میں فالو آن کے بعد لاہور بلیوز کی ٹیم دوسری اننگز میں276 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ عمر گل نے دوسری اننگز میں 56 رنز دے کر تین اور میچ میں مجموعی طور پر8 وکٹ حاصل کئے۔ لیفٹ آرم اسپنر عبدالرحمن نے تین اور عمادبٹ نے دو وکٹ حاصل کئے۔ عماد بٹ نے44 ناٹ آئوٹ رنز بناکر جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ اعزاز چیمہ نے دوسری اننگز میں تین وکٹ حاصل کئے۔ یوبی ایل گرائونڈ میں بھی میچ کا فیصلہ تیسرے دن ہوگیا۔کے آر ایل پہلی اننگز میں177 اور دوسری اننگز میں 152 رنز بناسکی۔ کاشف بھٹی نے چار اور اظہر اتاری نے تین وکٹ حاصل کئے۔ کاشف بھٹی نے میچ میں نو وکٹ حاصل کئے۔ بابر اعظم نے51 اور عمر امین نے 42 رنز بناکر سپر ایٹ میں سوئی سدرن گیس کو پہلی جیت دلوادی۔ نیشنل بینک کمپلکس میں واپڈ ا نے دوسری اننگز میں 220 رنز بنائے۔ سلمان بٹ نے66 رنز کی اننگز کھیلی ۔ اسپنر محمد اصغر نے پانچ اور محمد نواز نے تین وکٹ حاصل کئے۔ قبل ازیں یوبی ایل نے پہلی اننگز میں 275 رنز بنائے۔ محمد نواز نے 88 رنز اسکور کیے۔ نیاز اسٹیڈیم حیدرآباد میں لاہور وائٹس نے دوسری اننگز میں دو وکٹ پر 35 رنز بنائے تھے۔ قبل ازیں سوئی ناردرن گیس کی ٹیم دوسری اننگز میں صرف93 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ وقاص احمد نے پانچ اور عمید آصف نے تین وکٹ حاصل کئے۔ وقاص نے میچ میں آٹھ اور عمید نے نو وکٹ حاصل کئے۔
تازہ ترین