• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کیساتھ جنوبی افریقا کا دو روزہ وارم اپ میچ منسوخ

کیپ ٹائون ( جنگ نیوز) کرکٹ جنوبی افریقا نے پیر کو اعلان کیا ہے کہ بھارت کیساتھ جنوبی افریقا کا دو روزہ وارم اپ میچ منسوخ ہو گیا ہے ۔ان دو دنوں میں بھارت تربیتی سیشن کرے گا ۔ جس کا مطلب ہے کہ بھارت تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز جو 5 جنوری 2018 سے کیپ ٹائون میں شروع ہونی ہے۔ اس کا آغاز جنوبی افریقا میں پریکٹس میچ کے بغیر ہی کرے گا ۔جنوبی افریقا کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ وارم اپ میچ کی منسوخی کیلئے کوئی وجہ نہیں دی گئی ہے ۔  
تازہ ترین