• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویٹرنز کرکٹ ٹیم سری لنکا میں کلین سوئپ کے بعدوطن واپس

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان ویٹرنز کرکٹ ٹیم نےسری لنکا کے دورے میں چاروں میچ جیت لئے۔اور کامیاب دورے کے بعد کراچی واپس پہنچ گئی۔ موروتووا میں آخری میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو چار وکٹ سے شکست دے دی۔سری لنکا کی ٹیم221رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔شین فرنینڈو نے سنچری اسکور کی۔پاکستان نے اسکور31اوورز میں پورا کر لیا۔ عاصم جاہ نے76 دستگیر بٹ نے 44 ناٹ آئوٹ رنز بنائے۔امتیاز تاررڑ کو مین آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا۔انہوں نے28رنز دے کر چار وکٹ حاصل کئے۔ غلام علی نے چار میچوں میں197اور فواد اعجاز نے نو وکٹ حاصل کئے۔
تازہ ترین