• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناقص کارکردگی پر قائد حزب اختلاف بلدیہ کی میئر پرتنقید

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد میں قائد حزب اختلاف اور پی پی رہنما پاشا قاضی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلدیہ کی عمارت کے سامنے گندے پانی کی موجودگی میئر حیدرآباد کی ناقص کارکردگی کی علامت ہے، جب بلدیہ کی عمارت کے سامنے گندا پانی موجود ہے تو شہر کے دیگرعلاقوں کی حالت کتنی خراب ہوگی بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے، انہیں اس سے کوئی غرض نہیں کہ شہری پریشان ہیں۔ پاشا قاضی نے مکی شاہ‘ مکرانی پاڑہ‘ محمدی چوک‘ پریٹ آباد کا دورہ کیا۔ اس موقع پر لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے جمع ہوکر اپنی پریشانیوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کوشہرمیں صفائی اور ستھرائی کی ناقص صورت حال سے آگاہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر صورتحال کی درستگی کے لئے اقدامات نہیں کیے تو شہریوں سے رابطہ کرکے میئر کے خلاف احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔
تازہ ترین