• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینا قابل مذمت ہے،جےیوآئی

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) جمعیت علمائےاسلام سندھ کے صوبائی امیر مولانا عبدالصمد ہالیجوی، مولانا سراج احمد امروٹی، مولانا محمد صالح، مولانا تاج محمد ناہیوں و دیگر نے اپنے بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینے کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کا یہ فیصلہ امت مسلمہ کے سینے میں خنجر گھونپنے کے مترادف ہے، عالم کفر متحد ہوکر مسلسل مسلمانوں کی دل آزاری کررہا ہے، امت مسلمہ کو متحد ہوکر اس مکروہ فیصلے کو مسترد کرنا ہوگا۔ انہوں نےعوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے مسلکی‘ لسانی‘ جماعتی اختلافات کو پس پشت ڈال کر ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوں۔
تازہ ترین