• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کروڑوں روپےکا غبن، فوڈ انسپکٹر کی درخواست ضمانت مسترد

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) انسداد رشوت ستانی کی خصوصی (صوبائی) عدالت برائے حیدرآباد نے میرپور خاص کے فوڈ انسپکٹر شہزاد اقبال کی کروڑوں روپے مالیت کے بار دانہ کے غبن کیس میں ضمانت کی درخواست سرکاری وکیل کے دلائل کے بعد مسترد کردی، اسی عدالت نے محکمہ ورکس اینڈ سروسز سندھ کے ٹھیکوں میں غبن کے مقدمہ میں نامزد چیف انجینئر منیر عباسی، ایکسین روشن علی لانگاہ اور ٹھیکیدار ظہیر کی وکلا کے دلائل کے بعد ہفتہ کو ضمانتوں کی توثیق کردی ہے، 8th ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حیدرآباد نے اے سیکشن تھانے کی حدود سے جنسی زیادتی کے مقدمہ میں گرفتار ملزم اکرم شاہ کی سرکاری وکیل کے دلائل کے بعد ضمانت کی درخواست مسترد اور سائٹ تھانے میں درج جھگڑے کے مقدمہ میں نامزد ملزم عقیل قریشی کی 30 ہزار روپے کی ضمانت منظور کرلی ہے۔
تازہ ترین