• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتساب عدالت ،سابق وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کو اشتہاری قرار دیتے ہوئےتین روز میں 50لاکھ روپے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا

Todays Print

اسلام آباد(نمائندہ جنگ، ایجنسیاں) احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس میں سابق وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کو اشتہاری قرار دیتے ہوئےتین روز میں 50لاکھ روپے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیاہے جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ نےاسحاق ڈارکی درخواست پراحتساب عدالت کواس حوالےسےنوٹس جاری کر دیئے ہیں۔ پیر کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق وزیرخزانہ کے خلاف آمدن سےزائد اثاثے بنانے کے ریفرنس کیس کی سماعت کی۔ اسحٰق ڈارکےوکیل قوسین فیصل مفتی نےنئی میڈیکل رپورٹ پیش کرتے ہوئے عدالت سے استدعاکی کہ اسحاق ڈارکواشتہاری قرارنہ دیا جائے، میڈیکل رپورٹ کیلئے ہمیں ایم آر آئی رپورٹ کا انتظار تھاجبکہ ان کے سینے میں اب بھی تکلیف ہے اوردل کی شریان میں بھی معمولی مسئلہ ہے، ڈارکےابھی مزید ٹیسٹ ہونا ہیں۔ نیب کے خصوصی استغاثہ عمران شفیق نےعدالت کو بتایا کہ ملزم کوتمام عدالتی کارروائی کا معلوم ہے اسلئے وارنٹ لندن بھجوانے کی ضرورت نہیں۔احتساب عدالت کےجج محمد بشیر نے فریقین کے دلائل سننےکے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔ بعد ازاں فیصلہ سناتےہوئےاسحاق ڈار کو اشتہاری قراردیدیا ۔ عدالت نے سابق وزیر خزانہ کو تین روز میں50لاکھ روپے ضمانتی مچلکے جمع کرانےکاحکم دیتے ہوئے کہا کہ مچلکے جمع نہ کرائے گئے تو ضامن کی جائیداد کو ضبط کرلیاجائیگا۔ آن لائن کےمطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نےاسحاق ڈارکی احتساب عدالت نمبر ایک کےحکم پرجاری کئےگئےوارنٹ گرفتاری پرنیب سے جواب طلب کرلیا۔ دوران سماعت بنچ میں شامل جسٹس اطہرمن اللہ نےریمارکس دیئے اگراسحاق ڈارکی واپسی کاعلم نہیں توآئندہ سماعت پر لندن میں جاری علاج کےاخراجات کی تفصیل آئندہ سماعت پرپیش کی جائے۔پیرکواسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس گل حسن اورنگزیب پرمشتمل دو رکنی بنچ نے کی۔ اسحاق ڈارکےوکیل قاضی مصباح الدین نے عدالت سے استدعا کی کہ اسحاق ڈار کی طبی بنیادی پر حاضری سے استثنیٰ کی استدعا احتساب عدالت نے غیر قانونی قراردیکر مسترد کردی ہے اور نوٹس جاری کرنےکے10دن بعد اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی’ضابطہ فوجداری کے تحت30دن کا وقت دیا جانا ضروری تھا۔واپسی کے بارےمیں وکیل نےموقف اختیار کیا کہ ڈار تین چارہفتے میں امید ہے واپس آجائیں گے‘وکیل صفائی کےدلائل سننے کے بعد عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ادھر احتساب عدالت کے جج محمد بشیرنےشریف خاندان کیخلاف العزیزیہ اسٹیل ملز اور ایون فیلڈریفرنس میں استغاثہ کے 2گواہوں کو طلب کرتےہوئےتینوں ریفرنسز پر سماعت 19دسمبر تک ملتوی کر دی۔ سماعت کے دوران نوازشریف کےوکیل خواجہ حارث نےالعزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس میں استغاثہ کےگواہ ملک طیب پرجرح مکمل کرلی جبکہ نیب نےفلیگ شپ ریفرنس میں استغاثہ کےگواہ آفاق احمدکی جانب سےجےآئی ٹی کو ریکارڈکرائےگئے بیان کی کاپی دینے کی درخواست پر مہلت مانگ لی۔ پیرکوفاضل جج نے شریف خاندان کیخلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کی تو لندن فلیٹس ریفرنس میں نواز شریف کے داماد کیپٹن صفدر پیش ہوئے حاضری لگائی اورواپس چلے گئے جبکہ نوازشریف اور مریم نواز حاضری سےاستثنیٰ کے باعث انکے نمائندے پیش ہوئے۔

تازہ ترین