• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکس جمع کرنے کیلئے نئے راستے تلاش کئےجائیں،آئی ایم ایف

Todays Print

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) آئی ایم ایف وفد نے ایف بی آر سے کہا ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے تھرڈ پارٹی ڈیٹا کو استعمال میں لایا جائے اور ٹیکس محصولات کو جمع کرنے کےلیے نئے راستے تلاش کرنے کے ساتھ ٹیکس نظام میں موجود خلاءکو پر کرنے کےلیے پالیسی امور کو بھر پور طریقے سے بروئے کار لایا جائے ،پاکستان کو زرعی پیکج اور پیٹرولیم کی قیمتیں نہ بڑھانے سے محصولات میں کمی کا سامنا رہا،آئی ایم ایف پوسٹ مانٹیرنگ مشن کےوفد نے ہیرالڈ فنگر کی قیادت میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا پیر کو دورہ کیا،آئی ایم ایف کے پوسٹ مانٹیرنگ مشن کے وفد نے کہا کہ گزشتہ برس زرعی پیکچ، پانچ برآمدی شعبوں کو زیرو ریٹنگ کی سہولت اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے سے پاکستان کو ٹیکس محصولات میں کمی کا سامنا کرنا پڑا تاہم رواں برس ایف بی آر نے ٹیکس محصولات میں اچھی کاکردگی کا مظاہر ہ کیا اور گروتھ دی ہے ، ہیرالڈ فنگر نے بے نامی ایکٹ ، انٹی سمگلنگ اور انٹی منی لانڈرنگ آپریشنز کے لیے قانون سازی متعارف کرانے میں ایف بی آر کے کردار کو سراہا، ہیرالڈ فنگر نے ایف بی آر حکام سے کہا کہ ٹیکس دہندگان کوسہولیات کی فراہمی ، اعتماد کی بحالی اور ٹیکس کلچر کو پیدا کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں اور اس کے ساتھ وفاقی اور صوبائی ریونیو اتھارٹیز کے مابین رابطوں کو بڑھایا جائے اور ہم آہنگی پیدا کی جائے۔

تازہ ترین