• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی سے اتحاد کیلئے عمران کا مائنس زرداری فارمولا

Todays Print

روالپنڈی (جنگ نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پیپلز پارٹی سے اتحاد کیلئے مائنس زرداری فارمولا پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آصف زرداری کے ہوتے ہوئے پیپلزپارٹی سے کسی صورت اتحاد ممکن نہیں، اقتدار کی جنگ ہوتی تو پیپلز پارٹی اور نوازشریف کےساتھ مل جاتا۔ انہوں نے کہا ہ سانحہ ماڈل ٹاؤن تمام پاکستانیوں کا مقدمہ ہے ،اس پر تمام جماعتیں متفق ہیں ۔ اسلام آباد میں انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مخالفین نے جان بوجھ کر مجھ پر دہشت گردی کے کیسز بنائے، مجھے ڈرایا اور دھمکایا گیا کہ میں کرپٹ شریف مافیا کا پیچھا چھوڑ دوں اور یہ تاثر پیدا کیا گیا کہ ہم چور ہیں تو باقی سب بھی چور ہیں لیکن ایسا کبھی بھی نہیں ہوسکتا، میں نے پاکستان سے کرپشن کا خاتمہ کرنے کا عہد اور عوام سے وعدہ کررکھا ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی جائیداد سے متعلق تمام منی ٹریل عدالت میں پیش کی لیکن نوازشریف سے جب پوچھا گیا کہ پیسا کہاں سے آیا تو ان کے پاس جواب میں صرف قطری خط تھا اور اسی قطری خط سے نواز شریف نے بچوں کی جائیداد سے ذمتعلق سوال پر بھی سہارا لیا۔

تازہ ترین