• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیویارک میں بس ٹرمینل پر دھماکا،ملزم سمیت 4افراد زخمی

Todays Print

نیویارک (جنگ نیوز) امریکی شہر نیو یارک کے علاقے مین ہٹن میں پائپ کے زریعے ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں مشتبہ ملزم سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔نیویارک کے میئر نے واقعے کو دہشتگردی قرار دے دیا ہے۔امریکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نیو یارک کے محکمہ پولیس کا کہنا تھا کہ دھماکے کی آواز ٹائمز اسکوائر اور پورٹ اتھارٹی بس ٹرمنل کے قریب سنائی دی۔دھماکے کے باعث بس ٹرمنل کے نیچے سے گزرنے والی سَب وے لائنز میں سے چند میں تاخیر دیکھنے میں آئی۔پولیس کا کہنا تھا کہ دھماکے کے مقام سے احتیاطاً مسافروں کو نکال لیا گیا۔غیر خبر رساں کے مطابق دھماکے کے بعد ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیا گیا۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام نے کہا کہ دھماکا صبح کے مصروف اوقات میں ایک پائپ میں ہوا، جس سے خوف و ہراس پھیلا۔فائر فائٹرز کا کہنا تھا کہ مین ہٹن کے مرکزی علاقے کے سب وے اسٹیشن میں ہونے والے دھماکے سے کم از کم 4 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے کسی کی حالت تشویشناک نہیں ہے۔وائٹ ہاؤس ذکی ترجمان سارہ ہوکابی سینڈرز نے ٹویٹر پر کہا کہ دھماکے کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بریف کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین