• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائی پاورپروموشن بورڈ اجلاس، 16افسران کی گریڈ 22 میں ترقی

Todays Print

اسلام آباد ( رانا غلام قادر) وزیر اعظم شاہد خا قان عباسی کی زیر صدات ہونے والے ہائی پاور پر وموشن بورڈ کے اجلاس میں مختلف سروس گر پوں کے 16 افسروں کو گریڈ22میں ترقی دینے کی منظوری دی گئی ہے۔بورڈ کا اجلاس پیر کے روز ہوا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ایڈمنسٹر یٹو سروس کے گیارہ افسروں کو گریڈ اکیس سے بائیس میں ترقی دی گئی ہے ۔ ترقی پانے والے پاس کے افسروں میں وزیر اعظم کے سیکر ٹری فواد حسن فواد کے علاوہ محمد جلال سکندر ،سلطان راجہ ، بابر حسن بھروانہ ، شعیب میر میمن ،طاہر حسین ، طاہر حسین ، جواد رفیق ملک ، رضوان احمد ، ڈاکٹر جہانزیب ، طاہر سر فراز ، رضوان ملک اور ڈاکٹر محمد ثاقب شامل ہیں۔پولیس سروس کے دو افسروں محمد خالق داد لک اور بشیر احمد میمن کو ترقی دی گئی ہے۔ سیکر ٹیر یٹ گروپ کے پر ویز احمد جونیجو اور نور احمد کو ترقی دی گئی ہے۔ فارن سروس کے جمال شاہ کو بھی ترقی دی گئی ہے۔ انفار میشن گروپ کا کیس مو خر کر دیا گیا ہے۔ 

تازہ ترین