• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاٹا بل کوایجنڈے سے نکالنے کیخلاف فاٹا ارکان کا پارلیمنٹ ہائوس کے باہر مظاہرہ

اسلام آباد(صباح نیوز)قومی اسمبلی میں فاٹا بل کوایجنڈے سے نکلنے کے خلاف فاٹا ممبران نے شدید احتجاج پارلیمینٹ ہاؤس کے باہر مظاہرہ کیا۔ شہاب الدین نے ʼ’’سب مردہ بادہ‘‘ کا نعرہ لگادیا۔ شہاب الدین، حاجی شاہ جی گل آفریدی بھی نعرے لگاتے رہے، نعرہ بازی کے دوران حکومتی اتحادی جماعت کے سربراہ محمودخان اچکزئی خاموشی سے پاس ہی سے گزر گئے ۔پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں فاٹا بل کو ایجنڈے سے نکلنے پر ایوان میں احتجاج کے بعد فاٹا کے بعض ارکان اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے دروازے پر شدید احتجاج کیا۔ شاہ گل نے کہا کہ یہ ہمیں حقوق دینے کے لیے تیار نہیں ہیں اس احتجاج میں قبائلی نوجوان بھی ان کے ساتھ شامل تھے۔ شہاب الدین نے ʼ’’سب مردہ باد،مردہ باد مردہ باد، ایف سی آر مردہ باد‘‘ ʼکے نعرے لگائے۔
تازہ ترین