• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکپتن،صاحبزادہ دیوان احمدمسعود چشتی مسلم لیگ ن مشائخ ونگ سے مستعفی

پاکپتن(نمائندہ جنگ) درگاہ بابافریدؒ کے سجادہ نشین دیوان مودود مسعود چشتی کے فرزند دیوان احمد مسعود چشتی نے مسلم لیگ ن کے علما مشائخ ونگ کی صدارت سے استعفیٰ دےدیا ۔ ترجمان کےمطابق انہوں نے استعفیٰ اور ن لیگ سے علیحدگی کااعلان فیصل آباد میں دھوبی گھاٹ کے جلسہ میں کیا ہے۔جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی مشیر منور جبیں قادری نے وزیر قانون رانا ثناءاللہ سے استعفیٰ کا مطالبہ درست قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ رانا ثنا ءاللہ کواستعفیٰ دے دینا چاہئے ۔پاکپتن میں میڈیا سے گفتگو کے دوران صوبائی مشیر سے پوچھا گیا کہ پیر حمید الدین سیالوی نے ختم نبوت کے حوالے سے رانا ثناءاللہ سے استعفیٰ کامطالبہ کیا ہے کیا انہیں استعفیٰ دےدینا چاہئے؟اس پرصوبائی مشیر نے کہا کہ رانا ثناءاللہ کو اپنے عہدہ سے ا ستعفیٰ دے دینا چاہے ،ایسی بات معاف کرنے والی نہیں۔
تازہ ترین