• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکس دہندگان کی تعداد بڑھانے کیلئے ایف بی آر کی کوششیں کامیاب ہوں گی؟

اسلام آباد(اشرف ملخم)فیڈرل بورڈ آف ریونیو انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی آخری تاریخ میں بار بار توسیع کر کے ٹیکس فائل کرنے والوں کی تعداد بڑھانے کے لئے سنجیدہ کوششیں کر رہا ہےلیکن گزشتہ سال کے ٹیکس کے ڈیٹا سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ٹیکس بیس میں توسیع اور نئے ٹیکس دہندگان کی تلاش لاحاصل رہے گی۔ دی نیوز کے پاس دستیاب دستاویزات کے مطابق ایف بی آر نے گزشتہ برس ٹیکس ادا کرنے والوں کی تعداد میں 12 لاکھ کا اضافہ کیا تھالیکن اس سے بمشکل ہی ایف بی آر کو کوئی حقیقی فائدہ ہوا جو اپنے اہداف کے حصول کے لئے موجودہ ٹیکس دینے والوں ہی کو نچوڑے جار ہی ہے۔ ایف بی آر کے ڈیٹا کے مطابق گزشتہ برس 12 لاکھ سے کچھ زیادہ ٹیکس ریٹرن وصول ہوئے تھے لیکن ان میں سے 31 فیصد کی جانب سے قومی خزانے میں ایک پائی بھی جمع نہیں کرائی گئی۔ صرف صفر اعشاریہ دو فیصد یعنی 2 ہزار 445 میں سے ہر ایک نے 10 ملین روپے سے زائد جمع کرائے۔
تازہ ترین