• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمرہ زائرین کیلئے بائیو میٹرک تصدیق کی شرط پر وزارتِ مذہبی امور اورداخلہ سے 16 جنوری تک جواب طلب

کراچی(صباح نیوز)سندھ ہائی کورٹ نے عمرہ زائرین کے لیے بائیو میٹرک تصدیق کی شرط کے خلاف درخواست پر وفاقی وزارتِ مذہبی امور اور وزارتِ داخلہ کو جواب کیلئے 16 جنوری تک کی مہلت دے دی۔پیر کوعمرہ زائرین کے لیے بائیو میٹرک کی شرط کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست کی سماعت ہوئی، درخواست گزار کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ بائیو میٹرک کی شرط سے عمرہ زائرین سخت اذیت سے دوچار ہیں، عمرہ زائرین کی بائیومیٹرک تصدیق کا کنٹریکٹ بھارتی کمپنی کو دیا گیا ہے لہذا زائرین کو پریشانی سے بچانے کے لیے کنٹریکٹ نادرا کو دیا جائے۔
تازہ ترین