• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرعی تربیتی مرکز پر حملے میں ملوث 6 دہشت گرد گرفتار

پشاور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) زرعی تربیتی مرکز پشاور میں گزشتہ دنوں ہونیوالے دہشتگرد حملے میں ملوث 6 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے جن کے قبضے سے خودکش جیکٹس اور دیگر اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہےدہشت گردوں کو مہمند ایجنسی سے گرفتار کیا گیا ہے ‘خودکش جیکٹس اور اسلحہ بھی برآمد، میڈیا رپورٹ کے مطابق زرعی تربیتی مرکز پشاور میں ہونیوالے دہشتگردی کے واقع میں 9 افراد کی شہادت کے بعد سکیورٹی فورسز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے حملے میں ملوث دہشت گردوں کی تلاش کا سلسلہ جاری تھا معلوم ہوا ہے کہ مہمند ایجنسی کے ملحقہ علاقے سے 6 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے جن کے قبضے سے خودکش جیکٹس اور دیگر خطرناک اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے گرفتار ہونیوالے دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے ۔تاہم اس سلسلے میں ان دہشت گردوں کی گرفتاری کے بارے میں حتمی طورپر تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔
تازہ ترین