• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس کا اسکولوں میں موبائل فونز پر مکمل پابندی کا اعلان

کراچی (نیوز ڈیسک ) فرانس نے طلبہ کے موبائل فون استعمال کرنے پرمکمل پابندی لگانے کا اعلان کردیا ہے۔ فرانسیسی وزیر تعلیم نے تصدیق کی ہے کہ ستمبر 2018 سے ملک کے پرائمری اور سیکنڈری اسکولوں میں طالبعلموں پر موبائل فون کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کردی جائے گی۔فرانسیسی اسکولوں میں پہلے ہی کلاس رومز میں موبائل فونز کے استعمال کی اجازت نہیں مگر آئندہ تعلیمی سال سے طالبعلم ان ڈیوائسز کو وقفے، دوپہر کے کھانے یا فارغ وقت میں بھی استعمال نہیں کرسکیں گے۔
تازہ ترین