• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احسن اقبال آج کلفٹن کراچی میں ایگزیکٹو پاسپورٹ سینٹر کا افتتاح کرینگے

اسلام آباد (حنیف خالد) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال آج کلفٹن کراچی میں ایگزیکٹو پاسپورٹ سینٹر کا افتتاح کرینگے۔ اس تقریب میں وفاق اور صوبے کی اہم شخصیات مدعو کی گئی ہیں۔ ایگزیکٹو پاسپورٹ سنٹر میں یومیہ سوا سو سے ڈیڑھ سو ایگزیکٹو پاسپورٹ کی درخواستیں پراسیس ہوا کریں گی۔ ایگزیکٹو پاسپورٹ کی فیس نارمل پاسپورٹ کے مقابلے میں ڈیڑھ ہزار روپے زیادہ ہو گی۔ نارمل پاسپورٹ کم و بیش پانچ ہزار روپے میں بنایا جاتا ہے اور یہ متعلقہ شخص کو دس سے پندرہ روز میں مل جاتا ہے۔
تازہ ترین