• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نامزد بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ آج واہگہ کے راستے لاہور پہنچیں گے

لاہور (خالد محمود خالد) پاکستان میں نامزد بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ آج واہگہ کے راستے لاہو ر پہنچیں گے جہاں سے وہ سیدھے اسلام آباد چلے جائیں گے۔ اجے بساریہ پاکستان میں بھارت کے 25ویں ہائی کمشنر کے طور پر اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔ بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ واہگہ بارڈر پر ان کا استقبال کریں گے۔ اجے بساریہ کو 2؍ سال کے لئے پاکستان میں ہائی کمشنر تعینات کیا گیا ہے۔
تازہ ترین