• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکیوں کو چاند پر بھیجا جا ئے ،ٹرمپ کی ناسا کو ہدایت

واشنگٹن(اے ایف پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکیوں کو دہائیوں میں پہلی بار چاند پر بھیجنے کے لئے ناسا کو احکامات جاری کئے ہیں۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹرمپ نے وائٹ ہائوس میں نئے احکامات پر دستخط کرتے ہوئے کہا کہ اس بار ہم چاند پر صرف اپنا پرچم نہیں لگائے گئے بلکہ اس اقدام سے مستقبل میں چاند کے دوروں کیلئے راہ ہموار کرینگے،ہم چاند پر جانے کے حتمی مشن کےلیے ایک بنیاد قائم کرینگے اور ایک دن شاید کئی دنیائوں تک جائیں گے۔
تازہ ترین