• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیپرا کا سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کو 10لاکھ روپے جرمانہ

اسلام آباد(خبرایجنسی)نیپرا نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی پر 10لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا،جرمانہ فروری 2017کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کا ڈیٹا بروقت جمع نہ کرانے پر کیا گیا،قواعد کے مطابق سی پی پی اے ہر ماہ کے پہلے ہفتے میں ڈیٹا جمع کرانے کی پابند ہے۔نیپرا کے مطابق سی پی پی اے نے ڈیٹا جمع کرانے میں جان بوجھ کر تاخیر کی، التوا کے باعث صارفین کو2روپے 15پیسے فی یونٹ کا ریلیف ملنے میں تاخیر ہوئی۔
تازہ ترین