• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد،کارخانے میں دھماکا،عمارت منہدم،ملبےمیں11افراد پھنس گئے

حیدرآباد(بیورورپورٹ)پھلیلی تھانے کی حدود ٹنڈو میر محمود اولڈ پاور ہاوس کے علا قے میں رات گئے دو منزلہ عمارت کے گراونڈ فلور اور تہہ خانے میں قائم اتشبازی کاسامان تیا ر کرنے کے کارخانے میں خوفناک دھماکہ. عمار ت منہدم ہوگئی, ملبہ تلے دب کر دس سے گیارہ افراد پھنس گئے,چار زخمیو ں کو فوری امدادی کاروائیوں میں نکال کر سول اسپتا ل پہنچا دیا گیا ایدھی ایمبولینس ,فائر بر یگیڈ اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی . امدادی کاروائیاں جاری ہیں خوتین اور بچوں سمیت سات سے زائد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاع ہے۔گودام کا مالک سلیم اللہ ولد کلیم اللہ ہے,پٹاخوں کے گودام کا مالک ہے, مکان کی پہلی منزل کرایہ پر دی ہوئی تھی۔
تازہ ترین