• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توانائی سے متعلق 18.6 ارب روپے مالیت کے منصوبوں کی منظوری

اسلام آباد (اے پی پی) سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں توانائی سے متعلق 18.6 ارب روپے مالیت کے منصوبوں کی منظوری دی گئی،ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیزنے کہاہے کہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے بجلی اور توانائی کی ضروریات کا درست اندازہ لگانے میں مدد مل رہی ہے، بجلی اور توانائی کی ترسیل اور تقسیم کے نظام کو جدید بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ حکومت مربوط توانائی کے نظام پر توجہ دے رہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ توانائی شعبے میں نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔ بارہویں پنج سالہ ترقیاتی منصوبے پر کام کا آغاز کیا جا چکا ہے، بارہویں پنج سالہ منصوبے میں بجلی اور توانائی کے نظام اور انفراسٹرکچر کو جدید بنانے کے اہم اقدامات کا تعین کیا جا رہا ہے۔ توانائی بحران کے خاتمے کا ابتدائی مرحلہ مکمل ہونے کو ہے، اگلے مرحلے میں نظام اور اس میں بہتری لانے کے اقدامات کئے جائیں گے،سرتاج عزیز نے کہا کہ توانائی بحران کے خاتمے کا ابتدائی مرحلہ مکمل ہونے کو ہے، اگلے مرحلے میں نظام اور اس میں بہتری لانے کے اقدامات کئے جائیں گے۔وہ سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔اجلاس میں توانائی سے متعلق 18.6 ارب روپے مالیت کے منصوبوں کی منظوری دی گئی ۔
تازہ ترین