• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

استعفیٰ دبائو پردیا ،فیصلہ میری ذات کا ہوتا تو شاید نہ دیتا، نثار جٹ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)قومی اسمبلی کے حلقہ این۔ اے 81 سے مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی نثار جٹ جنہوں نے اتوار کو استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا،کا کہنا ہے وہ علمائے کرام اور علاقے کے معززین کے دبائو کا سامنا نہیں کرسکتے تھے اسلئے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا ، اگر فیصلہ میری ذات کا ہوتا تو شاید استعفیٰ نہ دیتا، رانا ثناء اللہ کے استعفےیا وضاحت سے مشروط نہیں، قانون میں تبدیلی کرنیوالوں کا پتہ لگایا جائے، نثار جٹ نے یہ بات برطانوی نشریاتی ادارے کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ سیالوی صاحب سے میری براہ راست کوئی ملاقات تھی اور نہ ہی جان پہچان،لیکن پیر صاحب کے آنے سے پہلے گدی نشینوں اور علماء کا وفد میرے پاس آیا مجھے بہت مجبور کیا اور کہا کہ سارے عمل میں آپکی شرکت باعث فخر ہے، سیدھی سی بات ہے میں اُنہیں انکار نہیں کرسکا ۔
تازہ ترین