• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف کے دعوئوں کے برعکس خیبر پختونخوا میں ایک ہزار سرکاری اسکول بند

پشاور(نیوز ایجنسی) خیبر پختونخوا کے سیکنڈری ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے صوبے کے سرکاری سکولوں میں بچوں کے داخلوں میں کمی کی وجہ سے تقریبا ایک ہزار اسکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا تھا کہ داخلوں میں کمی کی وجہ طلبہ کی جانب سے قریبی اور نجی اسکولوں میں داخلے لینے کا زیادہ رجحان ہے۔ذرائع نے مزید کہا کہ صوبے میں اتنی بڑی تعداد میں سرکاری اسکولوں کے بند ہونے کے بعد صوبے میں پاکستان تحریک انصاف کی موجود حکومت بھی گزشتہ حکومتوں کی طرح اپنے حکمرانوں کی ایما پر اسی طرح اسکولوں کی تعمیر کر رہی ہے۔تاہم ایک سرکاری اہلکار کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے میں بے بس ہیں اور ان کے پاس اسکولوں کی تعمیر کے حوالے سے فیصلہ کرنے کا اختیار نہیں جبکہ صرف وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک کے احکامات کی پیروی کر سکتے ہیں۔ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا اراکینِ اسمبلی کو مطمئن کرنے کے لیے ان کے حلقوں میں اسکولوں کی تعمیر کی اجازت دے رہے ہیں۔
تازہ ترین