• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا،10ماہ میں 2ہزار افراد قتل 32ٹارگٹ کلنگ کی وارداتیں

پشاور(نمائندہ جنگ) خیبر پختونخوامیں سال رواں کے 10ماہ کے دوران زن ٗزر اور زمین کے تنازعات پر 2ہزار سے زائد افراد قتل جبکہ 2200 سے زائد زخمی ہوئے ہیں ٗسال رواں کے دوران صوبہ بھرمیں 32افراد ٹارگٹ کلنگ کانشانہ بنے ۔اسی طرح سال 2016ء کے دوران صوبہ بھرمیں زر زن اورزمین کے تنازعات پر 2100سے زائد افراد قتل جبکہ 2400سے زائد زخمی ہوئے تھے جن میں درجنوں عمربھرکے لئے معذور ہو گئے ہیں ٗگزشتہ سال صوبہ بھرمیں 83افراد ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں جاں بحق ہوئے تھے ۔
تازہ ترین