• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد ،فنکشنل لیگی خاتون سائرہ کےقتل کی تفتیش میں پیشرفت نہ ہو سکی

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) حیدرآبادپولیس نے فنکشنل لیگ کی سابق رہنما سائرہ نصیر کی جلی ہوئی لاش کی تصدیق کے لئے جسم سے لئے گئے اعضا کے نمونے ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے پیر کو جامشورو لیبارٹری بھجوا دیئے ہیں دوسری جانب پولیس نے مقتولہ کی ملازمہ اوراس کے رشتہ داروں سے تفتیش شروع کردی ہے‘ پولیس کومقتولہ کاموبائل فون ڈیٹا اورگاڑی کا ٹریکنگ ریکارڈ بھی مل گیا تاہم قتل کیس میں ملوث ملزمان کا 4روز بعدبھی کوئی سراغ نہیں مل سکاہے۔تفصیلات کے مطابق فنکشنل لیگ کی سابق رہنما سائرہ نصیر کی 7دسمبر کوہوسٹری کے علاقے سے کار میں جلی ہوئی لاش برآمد ہوئی تھی جس کامقدمہ ہفتہ کو مقتولہ کی بیٹی نثاءشاہ کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کیاگیاتھا۔ ہوسٹری پولیس کاکہناہے کہ پولیس نے مقتولہ کے گھرکام کرنے والی ملازمہ یاسمین اوراس کے رشتہ داروں کوتلاش کرکے ان سے تفتیش کی ہے تاہم تفتیش میں کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی ہے ۔
تازہ ترین