• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوادرفیق ملک نے چیئرمین این ایچ اے کا چارج سنبھال لیا

اسلام آباد(وقائع نگار) نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے جواد رفیق ملک نےپیر کے روز اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ۔قبل ازیں شاہد اشرف تارڑ بطور چیئرمین این ایچ اے اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوگئے۔اس موقع پر اتھارٹی کے مرکزی دفتر میں تقریب کا اہتمام کیا گیا ،جس میں اتھارٹی کے افسران اور سٹاف نے شرکت کی۔ نئے چیئرمین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ ترقی کے اس تعمیری سفرکوباہمی مشاورت اور تعاون سے جاری رکھا جائے۔دریں اثنا این ایچ اے کے سبکدوش چیئرمین شاہد اشرف تارڑ عالمی بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کا عہدہ سنبھالنے کیلئے پیر کو واشنگٹن روانہ ہو گئے۔
تازہ ترین