اسلام کوٹ(رپورٹ:عبدالغنی بجیر) تھر کی سرحدی تحصیل نگرپارکر کے علاقے میں سردی کی لہر کی آمد کے ساتھ ہی جہاں سائبیریا سے تلور پرندوں کی آمد شروع ہوگئی ہے، وہیں شکاریوں نے تلور، مور ، ہرن، تیتر اور دیگر پرندوں کی نسل کشی کیلئے جال بچھانا شروع کردیےہیں۔ جنگلی حیات انتظامیہ نے پرندوں کے شکار کو روکنے کیلئے کوئی عملی اقدام نہیں کئے ہیں ۔۔