• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر ،بھارتی فوج کا جعلی مقابلہ،خاتون سمیت6کشمیری شہید

سرینگر(نیوز ایجنسی ) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے جعلی مقابلے میں خاتون سمیت مزید6کشمیری شہید کر دئیے،3نوجوان ہندواڑہ میں بھارتی فوجیوں کی کارروائی میں نشانہ بنے جبکہ دو نوجوانوں کو بارہ مولہ میں شہید کیا گیا ،جبکہ خاتون احتجاجی جلوس پر قابض فورسز کی فائرنگ کا نشانہ بنی، کشمیریوں کا احتجاج،پتھراؤ،بھارتی فورسز نے ہندواڑہ اور بارہمولہ میں کارروائیاں کیںشہداکی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے،قابض فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ پیر کی صبح مجاہدین سے ان کا مقابلہ ہوا جبکہ اہلیان محلہ نے اسے سراسر جھوٹ قرار دیا ہے،بھارتی فورسز نے رات کو فائرنگ کا ڈرامہ رچایا،اہل علاقہ کا مو قف ۔مقبوضہ وادی میں بھارت کے ڈائریکٹر جنرل پولیس شیش پال وید نے سماجی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی فورسز کو جنوبی کشمیر کی تحصیل ہندواڑہ میں مجاہدین کی موجودگی کی انٹیلی جنس اطلاع ملی تھی جس پر بھارتی فوج، پولیس،سی آر پی ایف اور دیگر پیرا ملٹری فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کیا ۔اس دوران گاؤں یونیسو میں فورسز اور مجاہدین کے درمیان آمنا سامنا ہوا ۔اس دوران دونوں اطراف سے فائرنگ کا تبادلہ ہو ا جس میں 3مجاہدین مارے گئے۔مارے جانے والوں کی شناخت کا سلسلہ جاری ہے ،فورسز کے مطابق علاقے میں رات بھر بارش اور برف باری ہو تی رہی ۔ایس پی وید کے مطابق مبینہ مجاہدین سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ۔بھارتی فوج کی جانب سے بھی پانچ پاکستانیوں کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے تاہم مقامی لوگوں نے فورسز کا دعویٰ مسترد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ فائرنگ پیر کی صبح نہیں رات کو ہوئی ہے ۔بھارتی فورسز نے مقابلے کا ڈرامہ رچایا ہے ۔اس دوران بھارت فوج نے بارہمولہ میں بھی جعلی مقابلے میں 2 نوجوانوں کو شہید کر دیا۔قابض فورسز کے مطابق یہ کارروائی بھی انٹیلی جنس بنیاد پر کی گئی جس میں دونوجواں مقابلے کے بعد مارے گئے ۔
تازہ ترین