• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
نئی دہلی (اے ایف پی) بھارت میں حزب اختلاف کی مرکزی جماعت کانگریس پارٹی نے راہل گاندھی کو پارٹی کا نیا رہنما منتخب کر لیا ہے۔ کانگریس پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے اس پیش رفت کو ’ایک تاریخی موقع‘ قرار دیا ہے۔خبر رساں ادارے اے ایف پی نے بھارتی اپوزیشن کانگریس پارٹی کے حوالے سے بتایا ہے کہ پیر کے روز 47سالہ راہل گاندھی کو پارٹی کا نیا صدر منتخب لیا گیا ہے۔ سینئر پارٹی رکن ملاپالے راما چندرن نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ اس منصب کے لیے گاندھی کا انتخاب بلا مقابلہ ہوا۔ راہول گاندھی کی فیملی کئی نسلوں سے کانگریس پارٹی کی قیادت سنبھالے ہوئے ہے۔ راہول گاندھی کے پارٹی صدر بننے کے بارے میں طویل عرصے سے شکوک وشبہات ظاہر کیے جا رہے تھے۔ تاہم پارٹی کے اس اعلان کے بعد ایسی تمام قیاس آرائیوں کا خاتمہ ہو گیا کہ شاید مستقبل قریب میں انہیں اس منصب کیلئے زیر غور نہیں لایا جائے گا۔ راما چندرن نے نئی دہلی میں کانگریس پارٹی کے صدر دفتر کے باہر صحافیوں کے سامنے اعلان کرتے ہوئے کہا، ’’شری راہول گاندھی بلا مقابلہ پارٹی کے صدر منتخب کر لیے گئے ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ’ایک تاریخی موقع‘ ہے۔
تازہ ترین