• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان ، امریکی ڈرون حملے، جھڑپوں میں داعش کے 12جنگجو ہلاک

کابل(آئی این پی) افغانستان میں امریکی ڈرون حملے اورافغان سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں داعش کے 12جنگجو ہلاک اور 4زخمی ہوگئے ،مشرقی صوبہ ننگرہار کے علاقے حسکہ مینا میں امریکی ڈرون حملے میں داعش کے 3جنگجو ہلاک ہوئےجبکہ ضلع خوگیانی میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں 9داعش جنگجوئوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا ہے ۔مقامی حکام کاکہنا ہے کہ ڈرون حملہ ضلع حسکہ مینا کے علاقے میں کیا گیا ۔صوبائی پولیس کمانڈنٹ نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ آغاز میں کیے گئے ڈرون حملے میں دہشتگرد گروپ کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا۔ادھر ننگرہار صوبے میں افغان سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں داعش کوشدید جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے ۔
تازہ ترین