• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی فورسزکےہاتھوں بیگناہ کشمیری خاتون کےقتل پر جاوید میر و دیگر کا اظہار افسوس

کراچی(جاوید رشید)نظر بندچیئرمین سالویشن مومنٹ ظفر اکبر بٹ اور لبریشن فرنٹ (ح)کے چیرمین جاوید احمد میر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں ایک اوربیگناہ جوان سالہ خاتون،جوایک ننھے بچے کی ماں ہے کا فورسز کے ہاتھوں قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ابھی دنیا انسانی حقوق کی پامالیوں کا دن منا ہی رہے تھی کہ بھارتی فورسز نے مسرہ بانو کا قتل کرکے اس بات کو ثابت کیا کہ فورسز کوکسی بھی قانون یا عالمی برادری کی پرواہ نہیں ہے۔ وہ جب چاہئے کشمیری عوام کا قتل عام کرسکتے ہیں اور انکو اس کی لائسنز کالے قوانین نے فراہم کی ہے۔ دونوں رہنمائوں نے مسرہ کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے غیر جانبدارانہ تحقیقات اور ملزموں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ترجمان نے پارٹی چیئرمین ظفر اکبر کی مسلسل نظربندی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فورسز کا رویہ مستقل طورپرغیر انسانی و غیر اخلاقی ہے جو کہ جمہوریت کے منافی بھی ہے۔ علاوہ ازیں تحریک آزادی کشمیر ی کے جدوجہد میں خواتین کا کلیدی رول ہے مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین نے اپنی اور اپنے لخت جگروں کی لازوال قربانیاں پیش کی ہیں جن کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ان باتوں کا اظہار سینئر حریت لیڈر و چیرمین سالویشن مومنٹ ظفر اکبر بٹ نے نٹی پورہ میں خواتین کے بھاری اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا جسکا احتمام تنظیم کی خواتین ونگ نے کیا تھا۔ ادھرحریت ترجمان نے چیئرمین حریت میرواعظ ڈاکٹر عمر فاروق کی مسلسل نظر بندی اور موصوف کی پر امن دینی، سیاسی اور سماجی سرگرمیوں قدغن، جموںوکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیرمین محمد یاسین ملک، حریت کارکنان فاروق احمد سوداگر، شبیر احمد، مشتاق احمد اجمل، ظہور احمد بٹ، بشیر کشمیری، غلام محمد ڈار وغیرہ کو گرفتار کرکے سینٹرل جیل سرینگر میں مقید رکھنے کیخلاف شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حکمرانوںکے اس آمرانہ طرز عمل کی سخت الفاظ میں مذمت کی ۔
تازہ ترین