• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی چائلڈ اسٹار زائرہ وسیم کو ہراساں کرنیوالا ملزم ممبئی سے گرفتار،عدالت میں پیش

ممبئی (صباح نیوز)بھارتی چائلڈ اسٹار زائرہ وسیم کو دوران پرواز جنسی طور پر ہراساں کرنے والا ملزم ممبئی سے گرفتار کرلیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق زائرہ وسیم کو دوران پرواز ہراساں کرنے والے 39 سالہ ملزم کو پولیس نے ممبئی میں واقع اس کے گھر سے گرفتار کیا۔پولیس کے مطابق ملزم کا نام وکاش سچ دیو ہے اور وہ ایک کاروباری شخص ہے، جسے ہوائی جہاز کے ٹکٹ کی مدد سے شناخت کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر آف پولیس انیل کمبھرے کے مطابق ملزم کو پیر کو عدالت میں پیش کیا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز عامر خان کی سپر ہٹ فلمدنگل کی چائلڈ اسٹار زائرہ وسیم کے ساتھ ہوائی جہاز میں مسافر کی جانب سے مبینہ بدتمیزی کی گئی تھی، سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی واقعے کی ویڈیومیں زائرہ تفصیلات بتاتے ہوئے رو پڑی تھیں۔
تازہ ترین