• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانسیسی پارلیمانی وفد کا دورہ پاکستان دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال ہوگا

پیرس(رضا چوہدری /نمائندہ جنگ ) فرانسیسی پارلیمنٹرین کا پانچ رکنی وفد پاکستان پہنچ کیا۔وفد پاکستان کے ساتھ تعلقات کی بہتری کیلئے ازسرنو دوستی پر بات چیت کرے گا۔فرانس میں پاکستان کے سابق سفیر غالب اقبال کے تین سال بطور پاکستانی سفیر کے دوران کوششوں اور کاوشوں کا نتیجہ ہے کہ فرانسیسی پارلیمنٹرین وفدپاکستان اور فرانس کے درمیان موجودہ دوستانہ تعلقات کو مزید بہتر اور مضبوط بنانے کیلئے اسلام آباد پہنچا ہے۔ فرانسیسی پارلیمانی وفد کے تاجران، طلبا اور ثقافتی وفود کی پاکستان روانگی کی راہ بھی ہموار ہو جائے گی اور دونوں ممالک کے درمیان باقاعدہ وفد کے تبادلوں کو ممکن ہو سکےگا فرانسیسی پارلیمانی وفد قومی اسمبلی میں پاکستان فرانس دوستی گروپ کے صدر فرانسوا پپونی بھی شامل ہیں جن کا پاک فرانس دوستی میں انتہائی اہم کردسر ہے کہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئے فرانسیسی قومی اسمبلی کا پانچ رکنی اور فرانسیسی ایوان بالا کا تین رکنی وفد پاکستان کا الگ الگ دورہ کر ے گا۔ واضع کہ فرانسیسی کمپنیاں بڑی تعداد میں پاکستان کے 207لین افراد پر مشتمل مضبوط مارکیٹ سے فائدہ اٹھانے کیلئے پاکستان میں ترجیحی بنیادوں پر سرمایہ کاری کرنے کیلئے سنجیدگی سے غور کر رہی ہیں۔ انہوں نے فرانسیسی کمپنی رینالٹ کی طرف سے کراچی میں 2018 میں جدید ترین کار پلانٹ لگانا شامل ہے سابق سفیر پاکستان غالب اقبال کی تعناتی کے سالوں میں پاکستان اور فرانس کے درمیان ہونے والی تجارت میں مسلسل اضافہ ہوتا رہا ہے۔ اور دوطرفہ تجارت 2016 میں 1.4 بلین ڈالر کی حد عبور کر چکی تھی ۔ اس بعد دوطرفہ تجارت میں تیزی کےلئے کوششیں جا رہی ہیں تاکہ دونوں ملکوں کے درمیان موجود تجارتی صلاحیت سے پورا فائدہ اٹھایا جا سکے۔ فرانسیسی حکومت پر غالب اقبال نے یہ بات باور کرانی کی انتھک کوشش کی کہ فرانس کی تعمیروترقی اور خوشحالی میں یہں مقیم پاکستانی کمیونٹی کا اہم کردار ہے اور ہمیشہ زور دیا دونوں ملکوں کے درمیان آرٹ تعلیم اور ثقافت کے شعبوں میں تعلقات کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔
تازہ ترین