• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا بچہ بچہ دہشت گردی کیخلاف نبرد آزما ہے،گورنر پنجاب

لاہور(نمائندہ خصو صی)گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے جس نے نہ صرف خطے بلکہ دنیا کے امن کیلئےلاتعدادقربانیاں دی ہیں اور اب وقت آگیا ہے کہ اقوام عالم تنگ نظری سے نہیں بلکہ وسیع القلبی سے ان قربانیوں کو تسلیم کرے - پاکستان کے خلاف غلط پراپیگنڈہ کرنے والے یہاں آکر خود دیکھیں کہ کس طرح پاکستان کا بچہ بچہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نبرد آزما ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان نیوی وار کالج میں شرکت کرنے والے 94 رکنی وفد سے گفتگو کے دوران کیا جنہوں نے گورنر ہا وس لاہور میں ان سے ملاقات کی - تربیت حاصل کرنے والے افسران کا تعلق پاکستان، بحرین،بنگلہ دیش،چین، مصر،انڈونیشیا، عراق، ملائشیا، اومان،فلسطین،قطر، سعودی عرب،جنوبی افریقہ، سری لنکا،سوڈان اور متحدہ عرب امارات سے ہے۔قبل ازیں رومانیہ کے سفیر نکولی گویا سے ملاقا ت کے دوران گورنر پنجاب نے کہا کہ سی پیک منصوبے پر کامیابی سے عملدرآمد کے بعد پاکستان بین الاقوامی سرمایہ کاروں کیلئے پہلی ترجیح بن گیا ہے ۔
تازہ ترین