• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ انسانی حقوق وا قلیتی امور نمایاں خدمات سر انجام دے رہا ہے،خلیل طاہر سندھو

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور خلیل طاہر سندھو نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب میں عوام کو انکے حقوق بارے آگاہ کرنے اور ان کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے محکمہ انسانی حقوق وا قلیتی امور نمایاں خدمات سر انجام دے رہا ہے۔انہوں نے ایک محکمانہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انسانی حقوق کے عالمی دن کے حوالے سے صوبہ بھر میں تقریبات کروانے پر محکمہ کے افسران کے کردار کو سراہا۔انہوں نے محکمہ انسانی حقوق کے سیکرٹری عاصم اقبال،ڈپٹی سیکرٹری حماد، ڈپٹی ڈائریکٹر محمد یوسف سمیت تمام متعلقہ افسران کی کاوشوں کو سراہا اور امید کی کہ مستقبل میں بھی تمام محکمہ ایسے ہی اپنی خدمات سر انجام دیتا رہے گا۔
تازہ ترین