• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحفظ بیت المقدس کیلئے متحد ہو کر پالیسیاں ترتیب دینا ہونگی، حافظ سعید

لاہور(نمائندہ جنگ)امیر جماعۃالدعوۃحافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ تحفظ بیت المقدس کیلئے مسلم ممالک کو باہم متحد ہو کر پالیسیاں ترتیب دینا ہوں گی۔۔کشمیر، فلسطین و دیگر خطوں کے مظلوم مسلمانوں کی مددکرنا پوری مسلم امہ پر فرض ہے۔17دسمبر کو مال روڈ پر تحفظ بیت المقد ڈالر اور پاؤنڈ کی غلامی سے نکلے بغیر فلسطین و کشمیر کے مسائل حل نہیں ہوں گے کانفرنس کے ذریعہ دنیا کو مضبوط پیغام دیں گے۔ ملک بھر کی سیاسی و مذہبی قیادت کو فلسطینی و کشمیری مسلمانوں کی مدد کیلئے ایک پلیٹ فارم پر متحد کریں گے۔ جامع مسجد القادسیہ میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اسرائیل غاصب سرطانی جرثومہ ہے جو فلسطین میں نصف صدی سے زائد عرصہ سے نہتے مسلمانوں کو ظلم و بربریت کا نشانہ بنا رہا ہے۔
تازہ ترین