• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ،سلمان رفیق

لاہور(جنرل رپورٹر )صوبائی وزیر برائے سپشلائز ڈہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجو کیشن خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ پنجاب کےتحصیل و ضلعی ہسپتالوں میں عوام الناس کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ پرائمری اور سیکنڈری ہیلتھ کے شعبہ میں بہتری آنے سے بڑے شہروں کے ٹیچنگ ہسپتالوں پر دبائو کم ہواہے ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے ہیلتھ کنونشن کے اختتامی روز ہیلتھ میلہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں ڈی سی او لاہور سمیر احمد سید ، چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹرید اللہ ، محکمہ صحت کے افسر ، طلبہ و طالبات اور سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی۔
تازہ ترین