• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اجلاس میں مختلف منصوبہ جات کی منظوری

لاہور( خبر نگار) لاہورپنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کا 11 واں کمیشن اجلاس چیئر پرسن ڈاکٹر محمد نظام الدین کی سربراہی میں پی ایچ ای سی سیکریٹریٹ لاہور میں ہوا جس میں مختلف منصوبہ جات کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں سیکریٹری ایچ ای ڈی، بیرسٹر نبیل اعوان، ڈاکٹر ظفر اقبال قریشی، ایم پی اے فرحا نہ افضل، لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد اکرم خان، پروفیسر ڈاکٹر نجمہ نجم، ڈاکٹر عرفانہ مریم، پروفیسرڈاکٹر خلیق الرحمن اور دیگر سینئرافسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد نظام الدین نے اجلاس کے اراکین کو پی ایچ ای سی کی جانب سے شروع کیے جانے والے مختلف جاری اور مستقبل کے اقدامات سے آگاہ کیا۔
تازہ ترین