• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معذور افراد ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں :جلال الدین رومی

ملتان ( لیڈی رپورٹر ) سوسائٹی فار سپیشل پرسنز کے زیر اہتمام پنجاب ویلفیئر ٹرسٹ ،چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور ملتان کریسنٹ لائنز کلب کے تعاون سے پہلی ڈ ویل چیئر کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی ڈاکٹر مریم ملک اورڈائریکٹر پنجاب ویلفیئر ٹرسٹ ڈاکٹر اظہار الحق ہاشمی نے کہا پاکستان ڈ ویل چیئر یونٹ ملتان میں قائم ہو چکا ہے، اس موقع پر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابقہ صدر جلال الدین رومی نے کہا کہ معذور افراد ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں ، تقریب میں سوسائٹی فار سپیشل پرسنز کی صدرزاہدہ حمید قریشی ،بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ممبر سید اعجاز احمد شاہ نے افراد باہم معذوری کے مسائل سے آگاہ کیا اور انہیں کہا کہ کسٹمائزڈ ویل چیئر سے انکی بہت سی مشکلات حل ہو جائینگی،تقریب میں ملتان کریسنٹ لائنز کلب کے صدرپروفیسر حمید رضا صدیقی ،محمد افضل سپرا،اعظم چوہدری،ملک فیصل حسن ،الیاس محمود ڈوگر ،اظہر بلوچ ،شازیہ زیدی ،میاں کاشف ،میاں جاوید اقبال،آصف اقبال، عارف انور سمیت دیگر مختلف اداروں سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔
تازہ ترین