• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عقیدہ ختم نبوتؐ دین کی بنیاد اور اسلام کی روح ہے:علی حسین شاہ

ملتان(سٹاف رپورٹر) عقیدہ ختم نبوت ہمارے دین کی بنیاد اور اسلام کی روح ہے ، ان خیالات کااظہار سجادہ نشین دربار عالیہ حضرت سیدنا چادر والی سرکارپیر سید علی حسین شاہ نے اپنے والد پیر سید زین العابدین شاہ ؒکے سالانہ عرس کے موقع پر منعقدہ میلاد النبیؐ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا پیر سید ولی محمد شاہ المعروف چادر والی سرکار ؒ حضرت پیر سید زین العابدین شاہ ؒ نے اپنے اکابرین کی روایات پر عمل کرتے ہوئے تحریک ختم نبوت میں بھرپور حصہ لیا ،صاحبزادہ پیر سید شوکت حسین شاہ،علامہ فاروق خان سعیدی ، میئر ملتان چوہدری نوید الحق آرائیں ،ایم پی اے حاجی احسان الدین قریشی ،ایم پی اے حاجی جاوید اختر انصاری ، شیخ طارق رشید ، سول جج یعقوب علیانی ،ڈائریکٹر حج ریحان عباس کھوکھر ، ملک انور علی ، عامر سعید انصاری و دیگر بھی موجود تھے،آخر میں ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کروائی گئی ۔
تازہ ترین