• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ کی تجاوزات کے ذریعے گذرگاہ تنگ کرنے کیخلاف درخواست پراے سی میلسی کو معاملہ حل کرنے کی ہدایت

ملتان (سٹاف رپورٹر)ہائیکورٹ ملتان بنچ نے تجاوزات کے ذریعے گذرگاہ تنگ کرنے کے خلاف درخواست پراسسٹنٹ کمشنرمیلسی کو فریقین کامؤقف سماعت کرکےمعاملہ حل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔فاضل عدالت میں چک نمبر88 ڈبلیوبی میلسی کے محمدشکیل نے درخواست دائرکی تھی کہ علاقہ مین نئی آبادیوں اورتعمیرات نے صدیوں سے قائم راستوں کومسدود کر کے چند فٹ تک محدو د کردیاہے اورناجائزتجاوزات کے ذریعے یہ راستے تنگ کرنے والے 245 افرادکے خلاف مقامی انتظامیہ کو کئی درخواستیں بھی دیں ہیں لیکن کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے ۔
تازہ ترین