• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی زیڈپولیس نے 5ماہ بعد اراضی کے تنازع کا مقدمہ درج کرلیا

ملتان ( سٹاف رپورٹر)بی زیڈپولیس نے 5ماہ بعد اراضی کے تنازع کا مقدمہ درج کرلیا،معلوم ہوا ہے کہ سائٹ انسپکٹر ایم ڈی اے شاہد پرویز نے پولیس کو استغاثہ دیا جس میں موقف اپنایا کہ5 ماہ قبل عدالت کے حکم پر اراضی کا قبضہ واہ گزار کروانے کے لئے ٹیم کے ہمراہ آفیسرز کالونی پہنچے جہاں عابد اور مہر دین سمیت 250افراد پہلے سے موجود تھے،جنھوں نے ٹیم کو یرغمال بنا لیا اور تشدد کا نشانہ بناڈالا،بعدازاں علاقہ معززین کی مداخلت پر انہیں چھوڑا گیا،ایس ایچ او بی زیڈ طاہر اعجاز سے اس بارے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ تقریباً5 کنال رقبہ آفیسرز کالونی میں واقعہ ہے، قیام پاکستان کے وقت سے مہاجر افراد جن میں عابد اور مہر دین شامل ہیں یہاں قابض ہیں ان مکانات بھی پختہ ہیں ،دوسری جانب آغا علی قزلباش نے دعوی دائر کیا ہوا تھا کہ مذکورہ جگہ اسے الاٹ کی گئی ہے،جس پر عدالتی حکم نامہ پر ایم ڈی اے کی ٹیم قبضہ واگزار کروانے گئی تھی پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔
تازہ ترین