• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پلاٹ تنازعہ ،پھندو میں مخالفین نے گھرکو آگ لگا دی

پشاور( کرائم رپورٹر) پھندو شہید آبادمیں پلاٹ کے تنازعہ پرملزمان نے اپنے مخالفین کا ایک کمرہ نذر آتش کردیا جس کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان، ہزاروں کی نقدی اور اہم دستاویزات جل کر راک کا ڈھیر بن گئیں‘فضل منان ولد عبد الرزاق سکنہ برسات گلی شہید آباد نے رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ شب وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ کمرے میں محو خواب تھا کہ اس دوران آگ کے دھویں کی وجہ سے جاگ کر باہر نکلا تو گھر کے دوسرے کمرے میں آگ لگی ہوئی تھی جسے بجھانے کے بعد پڑتال کی تو معلوم ہوا کہ آگ کے نتیجہ میں 25 جوڑے کپڑے، پورا فرنیچر، ایک پنکھا، 15 ہزار روپے نقد اور دیگر اہم دستاویزات جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئیں۔ مدعی کے مطابق بعد میں معلوم ہوا کہ یہ آگ ملزمان خان وزیر ولد خان آغا سکنہ سکیم چوک، اختر ولد فقیر محمد اور حسن خان ولد مجسم خان ساکنان بازید خیل نے لگائی تھی کیونکہ ان کے ساتھ سکیم چوک میں 20 مرلے کے پلاٹ پر تنازعہ چلا آرہا ہے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔
تازہ ترین