• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیات آباد ‘ خود کو حساس ادارہ کا اہلکار ظاہر کرنے والا گرفتار

پشاور( کرائم رپورٹر)پشاور پولیس نے گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر 2 فیز تھری کے قریب سے خود کوحساس ادارے کا اہلکار ظاہر کرنے والے مشکوک شخص کو گرفتار کرلیا ہے‘پولیس کے مطابق گزشتہ روز دوران گشت گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر 2 فیز 3 کے قریب ایک مشکوک شخص کو تلاشی کیلئے روکا گیا جس نے اپنا نام ابوبکر ولد عبد الغفار بتلاتے ہوئے خود کو حساس ادارے آئی ایس آئی کا اہلکار ظاہر کیا تاہم ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ مذکورہ شخص آئی ایس آئی کا اہلکار نہیں جس پر اسے گرفتار کرکے مزید تفتیش کیلئے تھانے منتقل کردیا گیا۔
تازہ ترین