• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تہکال میں نوجوان کی اپنے ہی گھر میں فائرنگ ‘2بہنیں زخمی

پشاور( کرائم رپورٹر) تہکال میں گھریلو ناچاقی پر بھائی کی فائرنگ سے دو بہنوں سمیت 3 افراد شدید زخمی ہوگئے ‘اسلامیہ ٹاؤن کے رہائشی قیوم شاہ ولد مستان شاہ نے رپورٹ درج کراتے ہوئے تہکال پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز وہ اپنے گھر میں موجود تھا کہ اس دوران گھریلو ناچاقی کی بناءپر بھائی سبحان شاہ نے پستول نکال کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ تو بال بال بچ گیا تاہم دو بہنیں فرزانہ بی بی، رومانہ بی بی اور رشتہ دار شاہ خالد لگ کر زخمی ہوگئے جس کے بعد ملزم فرار ہوگیا، مدعی کے مطابق مجروحین کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ایک بہن کی حالت نازک بتائی جارہی ہے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش و تفتیش شروع کردی ۔
تازہ ترین