• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علا مہ نو ر الحق قادری دوغلی پا لیسی پر کار بند ہیں ،ذاکرآفریدی

اپشاور(خبرنگار)پا کستان تحریک انصا ف خیبر ایجنسی کے سا بق سیکرٹری اطلاعات ذاکر آفریدی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں شمولیت کر نیوالے علا مہ نو ر الحق قادری نے دوغلی پا لیسی اپنا ئی ہو ئی ہے اُس نے خودتو پی ٹی آئی میں شمولیت اختیا ر کر لی ہے لیکن اس نے اپنی تنظیم کو تا حا ل پا کستان تحریک انصا ف میں ضم نہیں کیا۔ پشاور پریس کلب میں آفتا ب احمد ،فواد خان اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پریس کا نفرنس کر تے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ نورالحق قادری کو پارٹی میں آنے پر خوش آمدید کہتے ہے لیکن بحیثت پارٹی ورکر اُن سے پوچھتا ہوں کہ وہ واضح کر ے اُنہوں نے اپنی روحا نی تنظیم کو پارٹی میں ضم کیا ہے کہ نہیں ۔اُنہوں نے کہا کہ وہ جب بھی کسی جلسہ یا تقریب کا انعقاد کر تے ہیں تو وہ پاکستان تحریک انصا ف کے بجا ئے اپنی روحا نی تنظیم کے زیر اہتمام مذکورہ تقریب کا انعقاد کر تے ہیں جس کا واضح ثبوت یہ ہے کہ وہ اپنے ہر جلسہ میں پارٹی ورکر کو نظر انداز کر کے اپنی تنظیم کے کا رکنوں کو شرکت کی دعوت دیتے ہیں ان کا کہناتھاکہ علامہ نورالحق قادری صرف انتقامی کار روائی کیلئے پاکستان تحریک انصا ف کاپلیٹ فا رم استعمال کر تے ہیں اُن سے ذاتی اختلافات نہیں ہے لیکن اُن پر واضح کر نا چا ہتے ہے کہ اُنہیں انتقامی کا رروائی کیلئے کبھی پارٹی کے پلیٹ فا رم کا استعمال ہو نے نہیں دینگے ۔
تازہ ترین