• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمہوریت کیخلاف ٹرائیکا کی سازش بھی ناکام ہوگئی،ناصر موسیٰ ٰ زئی

پشاور(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی ترجمان ناصر خان موسیٰ زئی نے کہا ہے کہ جمہوریت کے خلاف ٹرائیکا کی سازش بھی ناکام ہو گئی، جمہوریت ہی کے ذریعے ملک کو متحد رکھا جا سکتا ہے ۔ موسیٰ زئی ہائوس میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ کا راستہ نہیں روکا جا سکتا۔ مسلم لیگ آئندہ الیکشن میں کلین سویپ کرے گی خیبر پختونخوا میں عمران کا سیاسی تماشا ختم ہو گیا ہے۔ انہوں نےکہاکہ مسلم لیگ کی حکومت نےبدترین لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کر کے ملک کوو روشنیوں کی طرف گامزن کر دیا گیا ہے جبکہ سی پیک سے ملک میں ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔
تازہ ترین